افغانستان میں انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت قتل

297

کوہستان: افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔

افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم افراد موٹرسائیکل سواروں نے معروف افغان سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔