کوہِ سلیمان سے اعلیٰ معیاری نینوکلے کے وسیع ذخائر دریافت

299

 کراچی: پاکستان میں ارضیاتی حوالے سے بین الاقوامی اہمیت کے حامل کوہ سلیمان سے اعلیٰ معیار کے نینو گارے (کلے) کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ان کی بدولت ایک جانب تو خطے میں صاف پانی کے حصول میں مدد ملے گی تو دوسری طرف ایک اہم صنعتی خام مال کا حصول ممکن ہوگا۔

اس ضمن میں برطانیہ کی جامعہ ہڈرسفیلڈ کے ڈاکٹر محمد عثمان غوری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹٰی ملتان سے ماسٹرز کے بعد یونیورسٹی آف ہڈرسفیلڈ سے ڈاکٹریٹ کی ہے اور اب اسی جامعہ کے شعبہ فارمیسی میں سینیئر ریسرچ فیلو ہیں۔

اس ضمن میں کئ اداروں کے ماہرین کی جانب سے ایک وسیع مطالعہ کیا گیا جس کی تفصیلات نیچر سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہیں۔ تحقیق میں کوہِ سلیمان کے خام گارے سے ایک اہم نینو معدن، مونٹ موریلونائٹ کے ماحول دوست اور پائیدار حصول کے کئی تجربات کئے گئے۔ حاصل شدہ نتائج سے خوشخبری ملی ہے کہ خام مال سے مونٹ موریلونائٹ کا حصول نہ صرف تمام ضروری معیارات عین مطابق ہےبلکہ کم خرچ طریقے سے اس خزانے کو تجارتی پیمانے پر بھی نکالا جاسکتا ہے جس سے کئی معاشی ثمرات حاصل ہوسکتے ہیں۔