نور جہاں کی 20ویں برسی پر بیٹیوں کا والدہ کو خراج عقیدت

306

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹی وی کو درجنوں لازوال گیت دینے والی، تمغۂ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس کی حامل معروف گلوکارہ و اداکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو گزرے 20 برس بیت گئے۔

ان کی 20ویں برسی کے موقع پر ان کی بیٹیوں حنا درانی، منیٰ حسن اور نازیہ اعجاز نے ایک ساتھ بیٹھ کر اپنی والدہ کو یاد کرتے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے؛ جو جنوبی ایشیا میں ایک عظیم ترین اور بااثر گلوکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ والدہ(نور جہاں) کی ایک بڑی بہن تھیں، آپی عیدت جو بہت خوبصورت تھیں، کیٹ ونسلٹ جیسی لگتی تھیں اور ان کے لیے ماں جیسی تھیں۔

نور جہاں کی تینوں بیٹیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کی والدہ وقت سے آگے تھیں۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح شوہر سے علیحدگی کے باوجود انہوں نے باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھا تھا۔