انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

300

پاکستان کے معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پہلی لہر کے مقابلے کورونا کی دوسری لہر نے فنکاروں کی بھی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ انور مقصود کے اہل خانہ نے ان میں کورونا وائرس مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔