سعودیہ، بحرین و ابو ظہبی کے بعد دبئی میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع

354

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) رواں ماہ 9 دسمبر کو چین کی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا جہاں پہلا ملک بنا تھا۔

وہیں اب اس نے جرمن کمپنی بائیو این ٹیک و امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین کو استعمال کرنے کی منظوری دینے سمیت اس کی ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا۔

یو اے ای کی ریاست دبئی نے 23 دسمبر کو فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کا استعمال کرنا شروع کردیا۔

جب کہ یو اے ای کی ریاست ابو ظہبی نے 12 دسمبر سے ہی چین کی کورونا ویکسین کا استعمال شروع کیا تھا۔