پاکستانیوں سے متعلق نفرت آمیز مواد نشر کرنے پر برطانیہ کا بھارتی چینل کو 20 ہزار پاؤنڈز جرمانہ

393

برطانوی ٹیلی کامز ریگولیٹر آفس آف کمیونیکیشنز (آف کام) نے ورلڈ ویو میڈیا نیٹ کے بھارتی چینل، ری پبلک بھارت ٹی وی پر ایک پروگرام میں پاکستانیوں سے متعلق ‘نفرت آمیز مواد’ نشر کرنے پر 20 ہزار پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا۔

رواں سال کے اوائل میں شائع کردہ فیصلے میں، آف کام نے کہا کہ حالاتِ حاضرہ کے پروگرام — پوچھتا ہے بھارت — میں میزبان ارنب گوسوامی اور ان کے کچھ مہمانوں نے ‘کئی بیانات دیے جو پاکستانی عوام کے خلاف نفرت آمیز، توہین آمیز سلوک کے برابر تھے’۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پروگرام ‘ممکنہ طور پر ناگوار’ اور براڈکاسٹرز کوڈ کے خلاف بھی تھا۔

آف کام نے فیصلے میں کہا تھا کہ ‘ان خلاف ورزیوں کی سنگین نوعیت کی وجہ سے ہم ایک قانونی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں’۔