رومانیہ میں کئی برس قبل ایک تاریک اور باقی ماحول سے الگ تھلگ غار دریافت ہوا تھاجس میں اب ایک غذائی زنجیر کے اوپر بیٹھا عجیب و غریب کن کھجورا دریافت ہوا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کن کھجورا اس مقام کا سب سے بڑا جانور ہے ۔ دورافتادہ علاقے میں موجود مووائل نامی یہ غار بہت تاریک ہے جہاں دھوپ اور روشنی نہیں پہنچتی ۔ ماہرین نے غار کے اندر کا نظام ‘جہنم’ سے تعبیر کیا ہے جو خود انسانوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔