ٹوکیو اولمپکس میں تاخیر کے باعث اخراجات میں اربوں ڈالرز کا اضافہ

527

جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں تاخیر کے باعث اخراجات میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔

ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے رواں سال ہونے تھے لیکن کورونا وائرس کے بعد اولمپکس مقابلے ایک سال کیلئے ملتوی کردیے گئے ہیں اور اب اگلے سال 21 جولائی سے یہ مقابلے شروع ہوں گے۔

اولمپکس مقابلے ملتوی ہونے کے بعد اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور اس کا اعلان مقامی اولمپکس کمیٹی نے کیا ہے۔

جاپان کی ٹوکیو اولمپکس کمیٹی نے آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ اولمپکس مقابلوں میں تاخیر کے بعد اخراجات میں 22 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور یہ اخراجات بڑھ کر 15.6 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اخراجات کا تخمینہ 12.6 ارب ڈالر تھا تاہم اب تاخیر سے اس میں 2.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔