وزیراعظم سے باکسر عامر خان کی ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

399

وزیراعظم عمران خان سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے ملاقات کی جس میں کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح وبہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عامر خان کی اکیڈمی پاکستان میں باکسنگ کو پروموٹ کر رہی ہے۔ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی باکسنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے۔ صوبوں میں باکسنگ اکیڈمیز کے قیام آپ کی مدد لیں گے۔

اس موقع پر عامر خان نے تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ان سے مل کر باکسنگ کو فروغ دیں گے۔