جیک کیلس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

386

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس کو سری لنکا کے دورہ کے لیے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار سے زائد رنز بنانے والے کیلس انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اور اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ کے ماتحت کام کریں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ جیمز فوسٹر بطور وکٹ کیپنگ، کارل ہوپکنز فیلڈنگ، جون لیوس باؤلنگ اور جیتن پٹیل اسپین باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔