گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کر لی

307

امریکی پاپ گلوکارہ، اداکارہ و ماڈل 27 سالہ آریانا گرانڈے نے پہلی منگنی ختم کرنے کے دو سال بعد دوسری منگنی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آریانا نے ریئل اسٹیٹ کے کاروباری امریکی شخص سے منگنی کرنے کی تصدیق کردی۔ آریانا گرانڈے نے اپنی انسٹاگرم پوسٹ میں منگیتر ڈالٹن گومز کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کردی۔دونوں کے مابین تعلقات رواں برس کے آغاز میں استوار ہوئے۔