کورونا کا شکارماہرہ خان نیک تمناؤں کیلیے مداحوں کی شکرگزار

303

 کراچی: کورونا وبا کا شکاراداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہترہے اوروہ دعاؤں کے لیے مداحوں کی بہت شکر گزارہیں۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں کی بے حد شکرگزارہیں جنہوں نے ان کے لیے دعائیں کیں، یہ مداحوں کی دعائیں ہی ہیں جورنگ لارہی ہیں اوروہ سب کی نیک تمناؤں اورتمام پیغامات پڑھ بھی رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ الحمدوللہ ان کی طبیعت میں کافی بہتری ہے۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میری طبیعت میں بہترین مداحوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ میں نے مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں محبت کومحسوس کیا، میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔