امریکی ایوان نمائندگان میں معیشت بحالی، کوویڈ ویکسین کیلئے 900 ارب ڈالر کا پیکج منظور

331

امریکی ایوان نمائندگان نے کوویڈ سے متاثر معاشی صورتحال کو سہارا دینے اور ویکسین کی تقسیم کیلئے 900 ارب ڈالر کا پیکج منظور کر لیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور کیا گیا پیکج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 900 ارب ڈالر ویکسین کی تقسیم ، وبا سے متاثر چھوٹے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہوں گے، پیکج سے ہسپتالوں میں کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز اور وبا کے دوران بے روزگار ہونیوالے شہریوں کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ رقوم بے روزگار افراد کو عارضی طور پر ہفتہ وار 300 ڈالر جب کہ بیشتر امریکیوں کو براہ راست 600 ڈالر کی امداد کے تحت تقسیم کی جائیں گی۔

نو منتخب صدر جو بائیڈن بھی امریکی معیشت کی بحالی کیلئے کورونا وائرس سے متاثرہ امریکیوں کی جلد از جلد مالی مدد چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ ڈیمو کریٹ پارٹی کی بھرپور کوشش تھی کہ دو ہزار ارب ڈالر کے لگ بھگ ریلیف پیکج منظور کیا جائے تاہم فی الحال 900 ارب ڈالر پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔