امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

297

امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن کو کورونا ویکسین کا انجیکشن ریاست ڈیلاوئیر کے ہسپتال میں لگایا گیا، اس موقع پر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ شہریوں میں کورونا ویکسین کا خوف ہے، ویکسین ضرور لگوائیں، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں نائب صدر مائیک پینس نے بھی کورونا ویکسین لگوائی تھی، 4 روز قبل اہلیہ کرن پنس کے ہمراہ ویکسین لگوانے کے مناظر ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائے گئے تھے تاکہ امریکی عوام میں ویکسین کے حوالے سے پایا جانے والا خوف ختم ہو سکے۔ اگلے ماہ وائٹ ہاوس سے رخصت ہونے والے صدر ٹرمپ نے تاحال ویکسین نہیں لگوائی۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان نے کوویڈ سے متاثر معاشی صورتحال کو سہارا دینے اور ویکسین کی تقسیم کیلئے 900 ارب ڈالر کا پیکج منظور کر لیا ہے، پیکج کو اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔