چین: کورونا وائرس کی مرحلہ وار آزمائش کیلئے 20 ہزار شرکا بھرتی

365

بیجنگ: چین کے کین سینو بائیولوجکس نے بیرون ملک کورونا وائرس ویکسین کی مرحلہ وار انسانی آزمائش کے لیے 20 ہزار سے زائد شرکا کو بھرتی کر لیا ہے۔

اُمیدوار اے ڈی 5- این سی او وی یا کونوی ڈیشیا نام سے جانا جاتا ہے جسے کین سینو بائیو نے مشترکہ طور پر چینی فوج کے تعاون سے چلنے والے چینی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے، یہ ان پانچ ویکسین میں شامل ہے جن کی چین تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل میں داخل ہو گیا ہے تاکہ ان کی افادیت کی جانچ کی جا سکے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک عہدیدار ژینگ ژونگوی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابھی تک بھرتی ہونے والے شرکا کی تعداد 20 ہزار افراد سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ پیشرفت نسبتاً تیز ہے۔