سام سنگ اگلے برس فولڈیبل فون کے سستے ماڈل پیش کرے گا

349

جنوبی کوریا: عالمی کورونا وبا کے تناظر میں اسمارٹ فون کمپنیوں نے اپنی نئی حکمتِ عملی وضع کی ہے اور اب اسمارٹ فون کے معاملات پر نظررکھنے والی ویب سائٹ اور اس کے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ 2021 میں سام سنگ اپنی توجہ زیڈ سیریز کے فولڈیبل فون پر رکھے گا جس کے لیے وہ تہہ ہوجانے والے ان فون کی قیمتوں میں کمی کرکے اسے صارفین کی بڑی تعداد تک پہنچانا چاہتا ہے۔

سام سنگ کے اندرونی حلقوں نے کہا ہے کہ اب بھی زیڈ سیریز اور فولڈ ہونے والے فون کی گنجائش اور طلب موجود ہےلیکن اس کی ہوش ربا قیمت اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اب 2021 میں سام سنگ گیلکسی زیڈ فولڈ تھری اور زیڈ فلپ تھری کے نئے ماڈل پیش کرے گی اور کہا جارہا ہے کہ انہیں صارفین کے لیے کم خرچ بنایا جائے گا۔

ای ٹی ویب سائٹ کے مطابق اگلے سال کی وسط تک گیلکسی چار فولڈیبل ماڈل پیش کرے گا لیکن شاید یہ اگست اور ستمبر میں ہی فروخت کے لیے پیش کئے جاسکیں اس دوران سام سنگ شاید اپنی نوٹ سیریز کو فروخت کرنے کی کوشش کرے گا۔