اسٹار فٹبالر میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ برابر کردیا

277

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور لیگ میچز میں بارسلوناکی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا643 گولز کا ریکارڈ برابر کردیا، میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ویلینشیا کیخلاف شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں ڈال کر ناصرف میچ برابر کیا بلکہ پیلے کا 643 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

پیلے نے 656 میچز میں فٹبال کلب سانٹوس کی نمائندگی کی اور 18 برس کے دوران 643 گولز کیے۔