امریکی قانون سازوں نے 900 ارب ڈالر کے کورونا امدادی پیکیج پر اتفاق کر لیا

306

امریکی قانون سازوں نے 900 ارب ڈالر کے کورونا امدادی پیکیج پر اتفاق کر لیا، رواں ماہ کوویڈ 19 کے ضمن میں دیئے جانے والے امدادی پروگرام ختم ہو رہے تھے۔

سینیٹ کے اکثریتی لیڈر مچ مک کونل کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز نے سمجھوتہ کر لیا ہے۔ پیکیج میں کاروبار اور بے روزگاری کے پروگراموں کے لیے بھی رقم شامل ہے۔ بے روزگاروں کو گیارہ ہفتوں تک تین سو ڈالر فی ہفتہ دیا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی منظوری کے بعد اسے قانونی شکل دینے کے لیے صدر ٹرمپ کے دستخط کی ضرورت ہو گی۔