کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 17 لاکھ سے زائد اموات

351

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 72 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ ایک ہزار 95 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 41 لاکھ 51 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 13 لاکھ 89 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 24 ہزار 869 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 843 اور ایک کروڑ 56 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 773 اور 72 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 28 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 51 ہزار 351 ہے۔