صارفیت نے کرسمس کو اغوا کر لیا ہے: پاپ فرانسس

481

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ صارفیت نے کرسمس کو اغوا کر لیا ہے۔

سینیٹ پیٹرز اسکوائر میں خطاب کے دوران پاپ فرانسس نے عیسائی مذہب کے پیروکاروں سے اپیل کی کہ کرسمس کے موقع پر چیزوں کی خریدار ی میں خود کو غرق نہ کر دیں، ان سوچوں میں نہ ڈوبیں کہ یہ تحفہ نہیں لیا اور وہ چیز رہ گئی۔

پاپ فرانسس کا کہنا تھا کہ صارفیت نے کرسمس کو ہی چرا لیا ہے، بیت لحم کے کونڈے میں صارفیت نہیں، وہاں صرف حقیقت، غربت اور محبت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے لیے خریداری سے بہتر ہے کہ ضرورت مندوں کو چیزیں خدید کر دیں۔