’’شائقین کو سرفراز کی یاد ستانے لگی، مصباح، وقار سے ٹیم چھوڑنے کا مطالبہ‘‘

405

کراچی: قومی ٹیم کی غیرملکی دوروں پر مسلسل شکستوں پر مداحوں نے ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ اور اب نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر سوشل میڈیا صارفین ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے، ناراض مداحوں نے مصباح الحق اور وقار یونس سے ٹیم چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

مداحوں نے مصباح اور وقار کو نشانے پر رکھ لیا کسی نے لکھا کہ ’مصباح اور وقار نے نمبر ون ٹیم کو 90 کی دہائی کی ٹیم بنادیا ہے۔‘

کرکٹ فینز کو سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی یاد ستانے لگی، سرفراز کے حق میں پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ’ہر کپتان میں نیوزی لینڈ میں سیریز نہیں جیت سکتا۔‘