کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلگیچ جو حلیمہ سلطان کے نام سے بھی مشہور ہیں کو پاکستانی اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دے دیا۔
عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ریما خان سے مشابہہ قرار دیا۔ عائزہ خان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
فرحان نامی صارف نے بھی ریما اور اسرا کے درمیان مشابہت کو زیادہ پسند نہیں کیا اور کہا مذاق کی بھی حد ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں نے تو عائزہ خان کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غصے میں انہیں نابینا قرار دے دیا اور کہا کہ عائزہ خان کو اپنی آنکھیں چیک کروانی چاہئیں۔