کورونا وائرس، دنیا بھر میں 7 کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد متاثر

449

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 66 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 91 ہزار 772 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 23 ہزار 401 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 80 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 513 اور ایک کروڑ 31 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 356 اور 72 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔