فرانس: ‘چارلی ہیبڈو’ کے قریب حملے کا کیس، 4 پاکستانیوں پر فرد جرم عائد

362

پیرس: فرانسیسی حکام نے ہفت روزہ میگزین چارلی ہیبڈو کے پرانے دفاتر کے باہر ایک حملے میں ملوث حملہ آور سے رابطے ہونے پر 4 پاکستانی ملزمان پر فرد جرم عائد کر کے انہیں قید کردیا، جو ان کے ایک ہم وطن نے تیز دھار آلے سے کیا تھا اور اس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں فرانس کے قومی انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹر کے دفتر کے حوالے سے بتایا گیا کہ چاروں ملزمان کی عمریں 17 سے 21 سال کے درمیان ہیں جو حملہ آور سے رابطے میں تھے۔

تفتیش سے باخبر عدالتی ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ حملہ آور کی منصوبہ بندی سے آگاہ تھے اور اسے حملے کے لیے اکسایا۔