بیت اللہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر انتقال کر گئے

297

بیت اللہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی خالق حقیقی سے جا ملے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے انجینئر منیر الجندی کا انتقال ہفتے کے روز جرمنی میں ہوا۔

سعودی عرب کے شاہ خالد نے 1397 ہجری میں بیت اللہ کا دروازہ خالص سونے سے تیار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور اس کام کے لیے شام سے تعلق رکھنے والے انجینئر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا تھا۔

بیت اللہ شریف کے دروازے کو مکہ مکرمہ کے ایک بڑے سُنار شیخ محمود بن بدر کے کارخانے میں ڈیزائن کیا گیا۔