ممتاز آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بالی وود کے معروف اسٹار ہرتیک روشن کے چہرے پر اپنا چہرہ لگا کر ان کی فلموں کے سین شیئر کردیے ہیں۔
اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اکثر و بیشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جسے وہ سراہتے بھی ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے اس مرتبہ اپنی ویڈیو ایک ایسے وقت میں شیئر کی ہے کہ جب بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔
آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنرپہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی انجری کے باعث حصہ نہیں لے رہے ہیں لیکن وہ میچ کی کمی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرکے پوری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈیوڈ وارنر نے ہرتیک روشن کی فلموں کے کچھ سینز میں اصل کردار کی جگہ اپنا چہرہ لگا یا ہے جس کی وجہ سے ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ وہی اصل سین کررہے ہیں۔