آٹو گراف مانگنے پر عمران خان نے مجھے ڈانٹا تھا: شاہ رُخ خان

438

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کہہ رہے ہیں کہ جب عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کی وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے توپوری دنیا میں مداح موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔

اداکارنے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم سکوربنا کرآؤٹ ہوئے۔ اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ شاید وہ پہلے سے ہی غصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا، اور اس بات کا اظہارشاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔