پاکستان کا پہلا ڈرائیو-اِن سینما کھول دیا گیا

302

ملک کا پہلا ڈرائیو-اِن سینما دارالحکومت اسلام آباد میں 18 دسمبر سے کھول دیا گیا، جس میں پہلے ہی روز ہولی وڈ فلم دکھائی گئی۔

ڈرائیو-اِن سینما میں کھلے میدان میں بڑی اسکرین نصب کی جاتی ہے جب کہ اسکرین دیکھنے والے افراد اپنی گاڑیوں میں ہی موجود رہتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑیوں میں بیٹھے افراد وہیں پر اپنی گاڑیوں کے اسپیکرز میں فلم کی آواز سنتے ہیں جب کہ تصویر کے لیے انہیں اسکرین کی جانب دیکھنا پڑتا ہے۔

دنیا میں رواں برس فروری سے کورونا کی وبا کے باعث جب سینما تھیٹرز بند ہوئے تو کئی ممالک میں ڈرائیو-اِن سینما کھولے گئے۔