واشنگٹن: امریکا میں نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کیرن پینس کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ براہ راست ٹی وی پروگرام کے دوران لگایا گیا تاکہ عوام میں ویکسین پر اعتماد میں اضافہ ہو۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ سیکنڈ لیڈی کیرن پینس کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ وائٹ ہاؤس کیمپس کی آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں لگایا گیا اور یہ عمل براہ راست ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
ویکسینیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بہت خوش ہیں، محفوظ اور مؤثر ویکسین لینے پر وہ دونوں پُرجوش ہیں اور اب دوسری خوراک 21 دن بعد لیں گے۔