ترکی: ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی کے باعث 8 مریض چل بسے

376

ترکی سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو وارڈ) میں اچانک آگ لگ گئی، اس کے نتیجے میں 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ جبکہ ایک درجن سے زائد کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صوبے غازیانتپ میں سانکو یونیورسٹی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آکسیجن کا سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ اس وارڈ میں کورونا کے مریض زیر علاج تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیکھتے ہی آگ کے شعلوں نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑی آنے تک 8 مریض لقمہ اجل بن گئے، امدادی کاموں کے دوران 14 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جن کی حالت دھوئیں کے باعث غیر ہوگئی تھی۔

کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 65 سے 85 برس کے درمیان تھیں۔ حادثے کے بعد کورونا وارڈ سے مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی می کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 610 ہے۔