گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے، باکسر عامر خان

411

مایہ ناز برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے۔

باکسر عامر خان نے یہ بات گوردوارہ دربار صاحب کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری کا خوشگوار تجربہ رہا۔ کرتارپور میں بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے۔ پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی لیکن دوسری جانب بھارت، پاکستان کے برعکس اقلیتوں کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔