بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی بھارتی فلم انڈسٹری اور پنجاب کے مقامی اداکاروں کی طرح گزشتہ تین ہفتوں سے جاری کسانوں کے احتجاج میں شمولیت اختیار کر لی۔
بھارتی پنجاب کے گلوکار گپی گریوال نے حال ہی میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ بالی وڈ کی جانب سے کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے آواز نہیں اٹھائی گئی۔
اب اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بھارتی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں شریک خواتین کے ہمراہ بیٹھی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ نے اپنی تصاویر کے علاوہ احتجاج میں شریک دیگر افراد کی بھی بہت سی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ‘واپس اپنی جگہ آنے کی تصاویر’