کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

307

ممبئی: بھارتی فلموں کے مقبول رومانٹک ہیرو سلمان خان نے اپنی شادی کے کارڈ چھپوانے کے بعد شادی سے انکارکردیا تھا۔ انہوں نے انکار کی وجہ موڈ نہ ہونا بتائی تھی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین کنوارے اداکار کا ’اعزاز‘ رکھنے والے سلمان خان کے متعلق یہ انکشاف ان کے انتہائی قریبی دوست ساجد ناڈیہ والا نے کیا ہے۔

بالی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق ٹی وی کے مقبول پروگرام کپل شرما شو میں بات چیت کرتے ہوئے فلم پروڈیوسرساجد ناڈیہ والا نے انکشاف کیا کہ 1999 میں سلمان خان پر شادی کا بھوت سوار ہو گیا تھا۔

ساجد ناڈیہ والا نے کہا کہ اس وقت سلمان خان کا ایک لڑکی سے تعلق تھا جب کہ مجھے اپنے لیے لڑکی کی تلاش تھی۔ انہوں نے شو میں بتایا کہ سلمان خان کے والد کی سالگرہ 18 نومبر کو ہوتی ہے تو ہم نے اسی دن کو شادی کے لیے بھی منتخب کرلیا۔