بہت سے اداکاروں کو بہت ہی کم عمری میں اپنے سے بڑی عمر کے کردار ادا کرنے پڑ جاتے ہیں اور پھر وہی اداکاری ان کی پہنچان بھی بن جاتی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ بھی ان ہی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں کئی بار اپنی عمر کے برابر یا بڑی عمر والے اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کیا۔
شفالی شاہ نے صرف 20 سال کی عمر میں ڈرامہ سیریل ‘حسترتیں’ میں ایک ماں کا کردار نبھایا۔