افغانستان میں قرآن خوانی کے دوران بم دھماکا، 15 شہید اور 22 زخمی

453

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی ميں ایک گھر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی کے علاقے آغو جان کے ایک گھر کے باہر بارود سے بھری موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

مذکورہ مکان میں جاری قرآن خوانی کا اجتماع جار تھیا جس میں 100 سے زائد افراد شریک تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ادارے نے فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 15 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 22 افراد زخمی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔