مشرق وسطی ممالک سعودی عرب اور بحرین نے کورونا ویکسین کو عام افراد کو لگانا شروع کردیا، دونوں ممالک اسلامی دنیا کے پہلے ممالک بن گئے، جہاں ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔
سعودی عرب رواں ماہ 10 دسمبر کو پہلا اسلامی ملک بنا تھا، جس نے امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی۔
اسی طرح بحرین نے بھی رواں ماہ 12 دسمبر کو چین کی کمپنی کی جانب سے تیارہ کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔
بحرین بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد دوسرا ملک بنا تھا، جس نے چین کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔