گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، ایشیا میں سپلائی میں کمی

336

سنگا پور: جہاں سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ایندھن کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ایشیائی علاقوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ابھرتی ہوئی اہم مارکیٹوں میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سپلائی میں کمی آرہی۔

متعدد تجارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سے چین جانے والی کمپنیوں نے رواں ہفتے ایل این جی ٹینڈرز کو منسوخ کردیا ہے کیونکہ بڑھی ہوئی قیمتوں سے صنعتوں کے ان پٹ اخراجات میں اضافے کا خطرہ ہے جس سے صارفین کے لیے توانائی زیادہ مہنگی ہوسکتی ہے۔

بینچ مارک ایشیاء کے ایل این جی کی قیمتیں ایل این جی-اے ایس مئی سے 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں جو آسٹریلیا، ملائیشیا ناروے اور قطر میں پیداواری نقصانات کے ساتھ ساتھ چین، بھارت میں استعمال میں اضافے کی وجہ سے تھیں۔