لندن میں ورلڈ ڈارٹنگ چیمپئن شپ شروع، کورونا کے باوجود تماشائیوں کو آنے کی اجازت

525

لندن میں ورلڈ ڈارٹنگ چیمپئن شپ شروع ہو گئی، کورونا کی دوسری شدید لہر کے باوجود تماشائیوں کو آنے کی اجازت مل گئی، پیٹر رائٹ نے فاتحانہ آغاز کر لیا، بھارت کے امیت گلٹ والا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

الیگزینڈرا پیلس لندن کے اسپورٹس ارینا میں ڈارٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا، پہلے راؤنڈ میں بھارتی کھلاڑی امیت گلٹ والا کا برطانیہ کے سٹیو ویسٹ سے ہوا، بھارتی نشانہ باز کو تین صفر کی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

دوسرے راؤنڈ میں چیمپئن کھلاڑی پیٹر رائٹ کا سٹیو ویسٹ سے جوڑ پڑا، پیٹر رائٹ نے خوب تجربہ کاری دکھائی اور ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی۔

کورونا کی دوسری شدید لہر کے باوجود تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی، ایس او پیز کا خیال رکھتے فینز نے زبردست ہلہ گلہ کیا۔