نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرلی ہے اور انہوں نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی جب کہ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ ڈرلز میں شرکت کرکے اپنی فٹنس کا ثبوت دیا۔ شاداب خان کے فٹ ہونے پر ٹیم انتظامیہ نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے شاداب خان سے پہلے میچ کے لیے ممکنہ پلینگ الیون کے حوالے سے بھی ابتدائی مشاور ت کی۔ پی ایس ایل میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے کا تجربہ رکھنے والے شاداب خان پہلی بار قومی ٹیم کی جانب سے ٹاس کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔