منشیات کیس: دپیکا، شردھا اور سارہ کے موبائلز سمیت 85 آلات کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا

550

بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بولی وڈ سیلیبریٹیز سے وابستہ 85 آلات گجرات کے گاندھی نگر میں ڈائریکٹوریٹ آف فرانزک سائنس (ڈی ایف ایس) کو بھیج دیے۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نکالے گئے ڈیٹا میں ڈیلیٹ کیے گئے وائس کلپس، ویڈیوز، چیٹس اور وہ موبائل نمبرز ہیں جن سے یہ بھیجے گئے تھے۔

علاوہ ازیں این سی بی نے ممبئی میں مارے گئے چھاپوں میں ضبط کی جانے والی منشیات کے 25 نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھیجے ہیں اور مزید بھیج رہی ہے۔