امیزون کے مالک جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ نے جولائی سے تاحال 4 ارب 2 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خیراتی اداروں کو دیدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزون کے مالک جیف بیزوس کی مطلقہ میکینزی اسکاٹ کی جائیداد اس سال 23.6 بلین ڈالر کی اضافے کے ساتھ 60.7 بلین ڈالر ہوگئی جس پر انہوں نے 4 ارب 2 کروڑ ڈالر امدادی رقم کے طور پر چیریٹی میں دیدی۔
میکینزی اسکاٹ نے کورونا سے متاثر اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے لیے رواں برس جولائی میں ایک ارب 7 کروڑ مالیت کے تحائف کا اعلان کیا تھا جس کے صرف 4 مہینوں بعد 4 ارب اور 2 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔