بھارت میں احتجاج جاری، مرنے والوں کی یاد میں 20 دسمبر کو یومِ سوگ منانے کا اعلان

357

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 21 ویں روز بھی جاری ہے، کسان رہنماؤں نے مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی یاد میں 20 دسمبر کو یومِ سوگ منانے کا اعلان کردیا۔

بھارت میں احتجاج کے دوران اب تک 20 کسان مارے جا چکے ہیں، کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ 20 دسمبر کو ہر گاؤں میں جان دینے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

بھارت میں کاشتکاروں کےمظاہروں سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، مودی کے غلط فیصلوں کے سبب ملک کو روزانہ تین ہزار پانچ سو کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔