بھارتی گلوکار دلیر مہندی بھی کوک اسٹوڈیو کے ‘گَل سن’ کے معترف

302

کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط نے ہی بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی تھی اور 11 دسمبر کو دوسری قسط میں بھی 3 گانے پیش کیے گئے تھے جنہیں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

رواں برس کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے ‘نہ ٹٹیا وے’ سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا ‘دل کھڑکی’ اور فریحہ پرویز اور علی نور کا ‘جاگ رہی’ پیش کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے ہیں اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔