میں ایک وفادار انسان ہوں:اداکارہ نمرہ خان

321

اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں اُن کی جانب سے اپنی ذات کی ترجمانی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نمرہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن کے کیپشن میں خود سے متعلق چند معنی خیز گہرے جملے بھی لکھے گئے ہیں۔نمرہ خان کا خود سے متعلق سوال کرتے ہوئے خود ہی جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘کیا میں حکم چلانے والی شخصیت ہوں؟ ہاں، بالکل۔

انہوں مزید لکھا ہے کہ ‘وہ ہارنا پسند نہیں کرتی ہیں، وہ اگر ایک بار کسی چیز سے نہ کر دیں تو دوبارہ اُس چیز کیلئے ہاں کہنا مشکل ہوتا ہے مگر وہ ایک وفادار انسان ہیں۔نمرہ خان کی جانب سے شیئر کیے گئی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔