یو اے ای و بحرین، چین کی کورونا ویکسین کو منظور کرنے والے پہلے ممالک

320

یورپی ملک برطانیہ جہاں امریکی میڈیسن کمپنی فائزر و جرمنی کمپنی بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بنا تھا۔

وہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چین کی کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

ساتھ ہی عرب ملک بحرین نے بھی امریکی و جرمنی کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے بجائے چینی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

طبی جریدے نیچر کے مطابق یو اے ای فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے 9 دسمبر کو چین کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔