اسرائیلی وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا

319

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خود کو دو روز کے لیے قرنطینہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دو روز  قبل کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کی تھی۔

بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا کورونا وائرس کا  ٹیسٹ کرایا جو کہ منفی آیا ہے لیکن طبی عملے کے مشورے پر نیتن یاہو نے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا۔