اسرائیلیوں کی ‘ابوظبی’ ڈونٹس خریدنے کیلئے لمبی قطاریں

285

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے رواں برس اگست میں اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک میں جہاں ویزا فری معاہدے ہوئے، وہیں دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے ہوئے۔

اسی طرح دونوں ممالک میں تعلقات بحال ہونے کے بعد ان کے درمیان ایک دوسرے کی چیزوں کی مانگ بھی بڑھ گئی۔

ایسی ہی چیزوں میں متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابو ظہبی اور دبئی کے نام سے اسرائیل میں بنائے جانے والے ڈونٹس بھی شامل ہیں۔