بھارت میں کسانوں کا احتجاج 20 ویں روز بھی جاری، ایک لاکھ کاشتکاروں کا ہریانہ سرحد پر دھرنا

309

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 20 ویں روز بھی جاری ہے، دلی جانے کے لیے ایک لاکھ کے قریب کاشتکار ہریانہ کی سرحد پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

مشرقی پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں سے لاکھوں کسان دلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے ان کے پرامن کارکنوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے دلی آنے سے روکا جا رہا ہے۔

حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ناکام اور ایک منسوخ ہو چکا ہے، مودی سرکار بار بار مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے لیکن متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لینے سےبھی انکاری ہے۔