سلمان خان کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گے

486

 ممبئی: بالی ووڈ خانز سلمان اور شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ میں خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح بے صبری سے ان کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ دو سال کے آرام کے بعد ایک بار پھر فلموں میں واپسی کررہے ہیں لیکن شاہ رخ کئی سالوں سے کوئی بھی سپرہٹ فلم دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں تاہم وہ اپنی فلموں میں سلمان خان کی انٹری کے ذریعے اس کو کامیاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سدھارت آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے، فلم میں ان کے مدمقابل ڈپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھائیں گی اور اس کے علاوہ جان ابراہم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔