عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ‘کپتان’ کب تک ریلیز ہوگی؟

413

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور حالیہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی نجی زندگی پر فلم ‘کپتان’ کو بنانے کا آغاز 5 سال قبل شروع ہوا تھا مگر تاحال فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔

ایک وقت میں نہ صرف لم اداکاروں کی پہلی جھلک سامنے آئی تھی بلکہ فلم کا ٹیزر بھی سامنے آیا تھا مگر پھر نہ تو اس فلم کا ٹریلر سامنے آیا اور نہ ہی اسے ریلیز کرنے کی تاریخ سامنے آئی۔

حال ہی میں اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی جانب سے طویل عرصے بعد فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگ سوال کر رہے ہیں کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2015 میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور 2018 میں عام انتخابات کی وجہ سے مذکورہ فلم خبروں میں بھی رہی۔